آندھر پردیش کے ایک گاؤں میں بارش کے دوران اولوں کی جگہ مچھلیاں گریں

حیدرآباد :(یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے نزواڑ کے قریب مرساپوڈی۔مرزا پور میں بارش کے دوران مچھلیاں گرنے لگیں۔حیرت زدہ مقامی افراد نے سڑکوں پر ٹہر کر ان مچھلیوں کا مشاہدہ کیا ،یہ مچھلیاں زندہ تھیں۔
ان مچھلیوں کا سائز پانچ تا چھ انچ تھا۔ ایک ہفتہ قبل بھی آندھرا پردیش کے ایک گاؤں گولا موڈی میں بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں برس چکی ہیں۔ گنٹور۔پرکاشم۔نلگنڈہ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔
اسی دوران ماہرین ماحولیات نے کہا کہ آسمان سے مچھلیوں کی بارش ممکن نہیں ہے بلکہ یہ طوفان کے پانی کے ساتھ سمندر کی مچھلیاں ا±ٹھ کر پانی میں مل کر گرتی ہیں۔
تیز ہوائیں اپنے ساتھ تالابوں اور سمندر کی مچھلیوں کے ساتھ ساتھ ہلکی اشیا لے کر ا±ٹھتی ہے۔ بعد ازاں یہ مچھلیاں بارش کے ساتھ گرتی ہیں۔اسی قسم کی خبر تھائی لینڈ سے بھی آئی تھی۔جہاں ہزاروں مچھلیاں بارش میںگری تھیں اور وہ کھیتوں میں پڑی پائی گئیں۔

Title: fishes fall from the sky during rain in andhra pradesh village | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply