راجستھان کے بھرت پور ضلع میں بارش میں اولے کی جگہ مچھلیاں برسیں

بھرت پور:راجستھان میں بھرت پور ضلع کے رپواس قصبے اور متعدد دیہاتوں میں کل برسات کے ساتھ مچھلیاں برسنے سے لوگ حیرت وتعجب میں ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبے کے علاوہ خان سورجاپور گاؤں اور دیگر دیہاتوں میں کل دیر رات بارش میں پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی گھروں کی چھتوں اور ارد گرد برسیں۔ مچھلیوں کے بارش کے پانی کے ساتھ گرنے سے لوگ حیرت میں پڑ گئے۔
سورجاپور گاؤں کے سابق سرپنچ ترلوچن سنگھ نے بتایا کہ گاؤں میں رات تقریبا 10.30 بجے بارش کے دوران اوپر سے کچھ گرنے کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جس پر لوگوں نے اولے ہونے کا اندازہ لگایا لیکن گھروں سے باہر نکل کر دیکھا تو مچھلیاں پڑی ملیں۔
یہ دیکھ کر لوگ ایک دوسرے کو فون کر کے بتا نے لگے اور کئی دیہات میں آسمان سے مچھلیاں کی بارش ہونا محاورہ بن گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے ایک دوسرے گاؤں میں رابطہ کرنے پر بارش کے پانی ساتھ مچھلیاں برسنے کے واقعہ کو صحیح پایا اور اس دوران سڑکوں پر بڑی تعداد میں زندہ اور مردہ مچھلیاں پائی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fish rain in bharatpur rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply