کلکتہ یونیورسٹی کی 159سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روزہ افطار کا اہتمام

کلکتہ :ایشیا کی پہلی یونیورسٹی آف کلکتہ کی 159سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا نہ صرف یونیورسٹی کے کمیپس میں بلکہ بنگال کے سرکردہ دانشور طبقے میں بھی اس کا خیر مقدم کیاجا رہا ہے۔
اس دعوت میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سوگاتا مرجیت ، رجسٹرار سومانا بنرجی ، پروائس چانسلر ، ریاستی وزیر مولانا صدیق اللہ چودھری اورراجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ و بنگلہ روزنامہ قلم کے ایڈ یٹر احمد حسن عمران نے شرکت کی۔کلکتہ یونیورسٹی کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ کئی مرتبہ یونیورسٹی کیمپس میں دعوت افطار کے اہتمام کی کوشش کی گئی مگر یونیورسٹی انتظامیہ کی مخالفت کی وجہ سے اس پروگرام کو رد کیا جاتا جارہا ہے ۔
یونیورسٹی کیمپس میں سرسوتی پوجا کے انعقاد کے علاوہ دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد نہیں ہوتا ہے۔مذہبی تقریبات سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی یونیورسٹی کی اپنی ایک تاریخ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے شعبہ عربی و فارسی کے سابق طلباء کے زیر اہتمام اس دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔(یو این آئی)

Title: first time aftar party held in university of calcutta | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply