دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے سے پہلی حج پرواز مدینہ روانہ

نئی دہلی: دہلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج یہاں اندرا گاندھی نیشنل ایر پورٹ سے روانہ ہوا۔ اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے نیک خواہشات کے ساتھ عازمین حج کو رخصت کیا۔ اس موقع پر دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیااور سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے عازمین کو مبارک باد دی۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ نئی حج پالیسی 2018جلد ہی تیار کرلی جائے گی اور اگلے سال سے اسی نئی حج پالیسی کے مطابق حج انتظامات انجام دئے جائیں گے۔
نئی حج پالیسی طے کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی اپنی رپورٹ جلد ہی سونپ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے عمل کو سہل اور شفاف بنانا ہے۔ اس میں حاجیوں کے لئے مختلف سہولتوں کا پورا دھیان رکھا جائے گا۔ بحری راستے سے سفر حج کو دوبارہ شروع کرنا بھی اس نئی حج پالیسی میں شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First hajj flight from igi airport leave for madinah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply