تلنگانہ سے عازمین حج کی پہلی پرواز 14اگست کو علی الصباح روانہ ہو گی

حیدرآباد:تلنگانہ کے عازمین حج کے قافلے 14اگست سے سفرمقدس کے لئے روانہ ہوں گے۔ حج کمیٹی کے چیف اگریکٹیو افسر عبدالشکور نے بتایاکہ 14فلائٹس کے ذریعہ ریاست کے عازمین کی روانگی کا انتظام کیاگیاہے اورپہلی فلائٹ 14اگست کی اولین ساعتوں یعنی صبح تین بج کر 55منٹ پر روانہ ہوگی۔ انہوں نے اضلاع کے عازمین سے اور شہر کے عازمین سے اپیل کی ہے کہ قواعد، اصول وضوابط اوروقت کی پابندی کرتے ہوئے دیئے گئے وقت سے قبل رپورٹ کریں۔
عبدالشکور نے کہا کہ ہرعازم کوحج کمیٹی کی جانب سے دوہزارایک سو سعودی ریال دیئے جائیں گے اور وہ اپنی جانب سے 55ہزار انڈین کرنسی یا پانچ ہزار امریکی ڈالر تک بھی لے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی عازم 54کلو تک سامان ساتھ رکھ سکتاہے۔ جن میں 22کلو کے دوبیگس اور دس کلو ہینڈکیری شامل ہے۔ عبدالشکور نے کہا کہ حکومت عازمین کی روانگی اور مقدس فریضہ کی تکمیل کے بعد واپسی کے لئے مناسب اور معقول انتظامات کرنے کی تمام کوشش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First haj flight from telangana takes off on 14th august in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply