ملائم سنگھ نے پھر پالا بدلا، اب گاندھی کے بجائے نائیڈو کی حمایت کرنے کا اعلان

نئی دہلی:پالا بدلنے اور پل میں تولہ پل میں ماشہ ہوجانے والے سمیاب صفت سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے حزب اختلاف کے امیدوار گوپال کشن گاندھی کی حمایت کرنے کے اپنے فیصلہ سے پیچھے ہٹتے ہوئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدہ کے امیدوار ایم ونکیا نائیڈو کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔
حالانکہ ملائم کی پارٹی ان18اپوزیشن پارٹیوں میں شامل تھی جنہوںنے مغربی بنگال کے سابق گورنر گاندھی کو متفقہ امیدوار بنایا تھا۔ملائم کی حمایت ملتے ہی مسٹر نائیڈو نے ان کا اور اناڈی ایم کے اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کا شکریہ اداکیا ۔ مسٹر نائیڈو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مسٹر ملائم سنگھ نے نائب صدر کے عہدہ کا امیدوار منتخب کئے جانے پر انہیں مبارکباد اور مکمل حمایت دینے کا یقین دلایا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First gopal krishna gandhi now venkaiah naidu sps mulayam singh yadav jumps ships again in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply