آسام کے جائز شہریوں کی فہرست کا پہلا مسودہ جاری، بدر الدین اجمل کانام غائب

نئی دہلی: آسام میں 31دسمبر کو قومی شہری رجسٹر کا جو پہلا مسودہ جاری کیا گیا اس میں 3کروڑ 29لاکھ میں سے جن1کروڑ 9لاکھ کو باقاعدہ قانونی طور پر شہریت دی گئی ان میں عطریات کے معروف تاجر،آل انڈیا ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ بدر الدین اجمل اور کریم گنج سے ممبر پارلیمنٹ رادھے شیام بسواس کے نام غائب ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ بدرالدین اجمل کے بیٹوں کے نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں شیام بسواس کی پارٹی کے تین ممبران پارلیمنٹ اورچھ ممبران اسمبلی کے بھی نام نہیںہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First draft of assams nrc 1 4 cr names including badruddin ajmal missing from the list in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply