ہندوستانی عازمین حج کو پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

نئی دہلی :ہندوستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پہلا قافلہ410عازمین کو لے کر ہفتہ کے روز دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے رات ایک بج کر56 منٹ پر مدینہ پہنچ گیا ۔

جہاں ان کا اجوا کھجوروں اور مدینے کے گلابوں سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔ دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیءمرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی بھی موجود تھے۔

انہوں نے عازمین سے معانقہ کر کے ان کے بعافیت سفر کی دعا کے ساتھ رخصت کیا۔اس موقع پر دہلی کے وزیر مالیات و ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین چودھری محبوب علی قیصر، دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر اسمبلی محمد اشراق خان، اقلیتی وزارت کے سیکریٹری امیجنگ لوئی کھم، جوائنٹ سکریٹری جان عالم مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے عازمین کو الوداع کہا اور ان کی بعافیت سفر کی دعا کی۔

دہلی سے مجموعی طور 3 پرواز وں سے 1230 عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں۔ دہلی سے جانے والوں میں جموں وکشمیر، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے حج عازمین حج بھی شامل ہیں۔دہلی کے علاوہ ہفتہ کوگیا سے 450، گوہاٹی سے 269، لکھنو¿ سے 900 اور سری نگر سے 1020 عازمین سفر حج پر روانہ ہوئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First batch of haj pilgrims arrive in saudi arabia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply