سرحد پار سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے:پرنب مکھرجی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ جس طرح پٹھانکوٹ فضائیہ اڈے پر کیے گئے حملے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنایا گیا اسی طرح اس قسم کے سرحد پار سے کیے جانے والے تمام دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کے لیے سخت قدامات کیے جائیں گے۔صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پٹھانکوٹ فضائیہ پر حالیہ حملے کو کامیابی کے ساتھ پسپا کرنے پر سیکورٹی فورسوں کی ستائش کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ملک کو درپیش سیکورٹی کے چیلنجوں سے موثر طور سے نمٹنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور صفحہ ہستی سے اس کے مکمل قلع قمع کے لیے سخت انسداد دہشت گردی اقدامات کرنا از حد ضروری ہیں۔ پٹھانکوٹ فضائیہ اڈے پر 2جنوری کو کیے جانے والے حملہ کے علاوہ، جو چار روز تک جاری رہا، سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے مضافات میں واقع پامپور میں ایک سرکاری عمارت میں روپوش دہشت گردوں س کے ساتھ سیکورٹی فورسز کا48گھنٹے تک تصادم ہوا جو پیر کی شب ختم ہوا۔صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں ملک کی مستحکم معیشت، توانائی اورزرعی ، تکنیکی ، تعلیمی اور سائنسی شعبہ میں ترقی سمیت تمام شعبہ حیات میں ملک کی ترقی اور مزید ترقی کے امکانات کا احاطہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے بجلی کی قلت 4فیصد سے گھٹ کر 2.3فیصد رہ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو مالی تعاون دینے کے لیے اجوول ڈسکوم اشورنس یوجناچلائی ہے۔ جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، بہار ، راجستھان، اتر پردیش اور گجرات باقاعدہ اس اسکیم میں شامل ہو گئیں۔جس سے قرض میں ڈوبی ہوئی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو نئی زندگی ملی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Firm steps to be taken to deal with terrorism says pranab mukherjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply