سپریم کورٹ نے دہلی و این سی آرمیں پٹاخے فروخت کرنے پریکم نومبر تک پابندی لگادی

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی خطہ دارالحکومت (این سی آر) میں اس دیوالی پر پٹاخے فروخت نہیں ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے یکم نومبرتک اس کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے آج ایک عرضی پر سماعت کے دوران اپنے ستمبر کے حکم میں فوری طور پر ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر تک قومی دارالحکومت علاقہ میں پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جا تی ہے۔عدالت نے کہا کہ وہ دیکھنا چاہتی ہے کہ پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی سے ماحول پر کسی طرح کا کوئی خاص فرق پڑتا ہے یا نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے پٹاخوں کی فروخت کے لئے قبل میں جاری اپنے حکم میں مشروط اجازت دی تھی، جس کے خلاف اس فیصلے پردوبارہ غورکرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Firecrackers wont be sold this diwali in delhi supreme court ban till november 1 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply