وشاکھا پٹنم ایک بائیو ڈیزل یونٹ بھیانک آتشزدگی میں خاکستر

وشاکھا پٹنم: یہاں اتوار کو رات دیر گئے دووادا میں واقع ایس ای زیڈ میں بائیو میکس فیولز لمیٹڈ کے ایک بائیو ڈیزل مینو فیکچرنگ یونٹ میں زبردست آگ لگ گئی جس میں ایک یونت جل کر راکھ ہو گیا۔فروغ انسانی وسائل کے ویزر گنٹا سری نواسا نے، جو جائے وقوعہ پہنچ گئے، تصدیق کی کہ اس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خوش قسمتی سے جیسے ہی آگ لگی پلانٹ میں موجود 10تا15ملازمین جان بچا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ڈسٹرکٹ فائر افسر موہن راو¿ نے کہا کہ وہاں تقریباً 15اسٹوریج ٹنکیاں تھیں اور رات دس بجے تک آگ نے ان میں سے11کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔ آگ بجھانے والی تقریباً10گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔اس کے بعد ایچ پی سی ایل، این ٹی پی سی، دی وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ اور ایسٹرن نول کمانڈ نے آگ پر قابو پانے کے لیے کیمیکل فوم کے ساتھ مزید گاڑیاں طلب کر لیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire ravages bio diesel unit at sez in visakhapatnam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply