اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا: وزیر داخلہ راج ناتھ

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ سے ہراساں ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ریاستی انتظامیہ تندہی سے اپنے فرض کی ادائیگی میں لگی ہے۔ میں نے گذشتہ شب صورت حال کا جائزہ لیا تھا اور حکام نے مجھے بتایا کہ حالات اب معمول پر اور قابو میں ہیں ۔ترنمول کانگریس کے سوگاتا رائے اور بی جے پی کے جگدمبیکا پال اور کئی دیگر اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے اتراکھنڈ آگ کے سوال پر وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قومی آفات سے نمٹنے والے دستہ اور ہیلی کاپٹر تعینات کر دیے گئے ہیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم وزیہر داخلہ نے کہا کہ اس آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire in uttarakhand forests is under control says home minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply