تلنگانہ میں آ تشزدگی سے لاکھوں روپئے مالیت کی اشیا جل کر راکھ

حیدرآباد :آندھراپردیش کے تروپتی کے ستیہ نارائنا پورم سرکل میں آج صبح چھ دکانوں میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے اہل کاروں نے کہاکہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔
مقامی افراد نے بتایا کہ آج صبح اچانک شراب کی تین،پلاسٹک کی دو اور گیس سلینڈر کی ایک دکان میں یہ واقعہ پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
البتہ اس واقعہ میں 15لاکھ روپئے مالیت کی اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ دیکھتے ہی مقامی افراد کی کثیر تعداد وہاں پہنچی اور فائر بریگیڈ کے اہل کاروں کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire in tilangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply