احمد آبادمیں 11منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی،تمام ڈیڑھ سو لوگ بچالیے گئے

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں آج 11 منزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی تاہم اس دوران اس کے اندر موجود تقریباً ڈیڑھ سو افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ایڈیشنل چیف فائر بریگیڈ افسر راجیش بھٹ نے یو این آئی کو بتایا کہ ایس جی ہائی وے پر مکربا علاقے میں واقع کمرشئل عمارت سگنیچر 1 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ نیچے سے لے کر اوپر تک پھیل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire in high rise commercial tower over 150 evacuated in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply