دہلی کے مینا بازار کی نیپالی مارکیٹ میں بھیانک آتشزدگی،ڈیڑھ سو دکانیں اورکروڑوں روپے کی مالیت کا سامان راکھ

نئی دہلی:پرانی دہلی میں لال قلعہ کے قریب واقع مینا بازار کی نیپالی مارکیٹ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میں بھیانک آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لئے چودہ فائرٹنڈر کو ساڑھے چار گھنٹے لگ گئے۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ انہیں راتتقریباً ایک بجے اطلاع ملی۔
فوراً چودہ فائر بریگیڈ گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ آگ نے تقریباً ڈیڑھ سو دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ رات ہونے کی وجہ سے بازار خالی تھا اس لئے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم وہاں گرم کپڑوں کی دکانوں میں رکھا ہوا کروڑ وں روپے کا مال جل کر راکھ ہوگیا۔ یہ دکانیں نیپالی لوگوں کی ہیں اور آ گ سے ہوئے نقصان سے وہ سکتے میں ہیں۔
پولیس اور انتظامیہ سے نقصان کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ ایک دن پہلے ہی صدر بازار علاقے میں بھی ایسی ہی بھیانک آگ لگی ھی جس میں کئی دکانوں کے ساتھ پاس واقع متعدد جھگیاں بھی جل گئی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire in delhis meena bazar leaves nepali garments sellers in shock in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply