دہلی کے بلیماران علاقہ کے ایک گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں روپے کی مالیت کا جل کر راکھ

نئی دہلی: پرانی دہلی کے بلیماران علاقہ میں جمعرات کو فجر کی نماز کے بعد ایک مکان کی تیسری منزل میں آگ لگ گئی۔ اگرچہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گھر میں موجود لاکھوں روپے کی اشیاءجل کر راکھ ہو گئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ گھ میں کچھ روز پہلے ہی اے سی نصب کیا گیاتھا۔اس میں ہوئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آےشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

بارہ دری کے مکان نمبر 2754کی جس تیسری منزل پر آگ لگی اس میں وی آر رحمٰن نام کے ایک شخص اپنے کنبہ کے ساتھ رہائش پذیرم تھا۔ صبح کے وقت چل رہے اے سی میں آگ لگتے ہی گھر کے تمام لوگوں نے باہر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire in delhis ballimaran area in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply