بنگلورمیں ایک ریستوراں میں آتشزدگی سے5ہلاک

بنگلور: پیر کو صبح صادق سے قبل یہاں کے ایک ریستوراں اور بار میں آگ لگ گئی جس میں کم از کم 5افراد ہلاک ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق کلاسی پالیہ مارکٹ میں واقع کیلاش بار اور ریستورں میں جس وقت آگ لگی تو وہاں پانچ ملازمین سو رہے تھے۔
وہ پانچوں دم گھٹنے سے ابدی نیند سو گئے۔ ان کی شناخت 23سالہ سوامی،20سالہ پرساد،35سالہ مہیش ساکنان توماکورو،45سالہ منجو ناتھ ساکن ہاسن اور منڈیا کا رہائشی24سالہ کیرتی کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: fire in bengaluru bar kills five in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply