بہار کے ضلع مظفر پور میں آتشزدگی، 30 سے زیادہ گھر جل کر راکھ

مظفر پور : بہار میں مظفر پور ضلع کے دیوریا تھانہ علاقے کے اندر چاندپورا گاؤں کے نونکا ٹولا میں آگ لگ جانے سے 30 سے زیادہ گھر جل کر تباہ ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ کلکٹر دھرمیندر سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات کھانا پکاتے وقت چولہے سے نکلی چنگاری سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک روپ لے لیا اور اس نے 30 سے زیادہ مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس حادثے میں لاکھوں روپے قیمت کی املاک جل کر خاک ہو گئی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کنبوں کو سرکار کی جانب سے 9800 روپے اورراحت کا سامان دیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire broke out in muzaffarpur 30 houses gutted in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply