ممئی کی ایک عمارت کی 33ویں منزل پر آتشزدگی

ممبئی: ممبئی کے ویر ساورکر مارگ پر واقع ایک بلند بالا عمارت کی 33ویں منزل پر آگ لگ گئی۔پربھا دیوی مین یہ رہائشی کمپلیکس بیو مونڈے ٹاورز کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیوں ٹیموں نے سرعت سے کارروائی کرتے ہوئے 90لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔اس عمارت میں بالی ووڈ اداکار ہ دیپکا پڈوکون کا بھی ایک اپارٹمنٹ ہے۔

ممبئی پولس نے ٹوئیٹر سے بتایا کہ ہمارا عملہ اور فائر بریگیڈ مدد کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔وہ آگ بجھانے کی ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں اور وہاں لوگوں کو ضروری مدد بہم پہنچا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق بلڈنگ کی سب سے اوپر کی منزلوں پر دوپہر دو بج کر دس منٹ پر آگ لگتی دیکھی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں سیاہ دھویں کے مرغولے اٹھنے لگے اور سیاہ دھویں کی ایک دبیز چادر تن گئی۔یہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ممبئی میں آگ لگنے کا تیسرا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire breaks out at high rise building in south mumbai 90 people evacuated in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply