دہلی میںہیرو موٹر سائیکل شورم کی عمارت جل کر راکھ

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں جی ٹی کرنال روڈ پر ہنس سنیما کے قریب ہیرو موٹر سائیکل کے ایک شورم میں زبردست آتگشزدگی سے پوری عمارت جل کر راکھ ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق شورم میں آگ تقریبا چار بج کر 15 منٹ پر لگی اور عمارت مکمل طور جل کر خاک ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ 12 گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire breaks out at hero honda bike showroom in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply