دہلی کے جیون نگر علاقہ میں آتشزدگی، ایک ہلاک

نئی دہلی: دہلی کے مہارانی باغ کے جیون نگر علاقہ میں واقع ایک گودام میں منگل کے روز زبردست آگ لگ گئی جس میں کم ا زکم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق یہ آگ سن لائٹ کالونی میں نیو ورائیٹی ڈیکوریٹرز لمیٹڈ 207اے کی پہلی منزل پر لگی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروںکو دوپہر ایک بج کر 23منٹ پر اطلاع ملی فوراً 6فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ بھیج دے گئے۔آگ بجھانی کی کوشش کے دوران فائربریگیڈ کے عملہ کو ایک بری طرح جھلسی لاش ملی ۔اسے پی سی آر ٹراما سینٹر لے گئے۔اس کی شناخت 80سالہ رتن سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص اسی عمارت میں کپڑے سی رہا تھااور آگ لگنے سے بے خبر تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire breaks out at a godown near sunlight colony in jeevan nagar delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply