اڑیسہ کے ایک اور اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹلا

سنبل پور: ابھی اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور کے ایس یو ایم اسپتال میں آتشزدگی سانحہ کا دھواں چھٹا بھی نہیں تھا کہ ریاست کے ہی ایک اورضلع جھارسگوڑاکے برج راج نگر میں مہاندی کول فیلڈس لمیٹڈ (ایم سی ایل) کے ایک سنٹرل اسپتال میں آگ لگ جانے کی وجہ سے مریضوں اور مقامی لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔
لیکن خوش قسمتی سے اس آتشزدگی پر کوئی جانی نقصان ہونے سے پہلے ہی فوری طورپر قابو پالیا گیا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ا یم سی ایل کی راحت اور بچاؤ ٹیم نے اگرچہ بروقت کارروائی کرکے صورت حال پر قابو پا لیا۔ ایم سی ایل کے پی آر ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاع کے مطابق برجراج نگر میں ایم سی ایل کا 150 بستروں والا ایک مرکزی اسپتال ہے۔ ایم سی ایل کے ذرائع کے مطابق ایکس رے کے لئے جب ایک مریض کو ایکس رے روم میں لے جایا گیا اسی وقت اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ بہرحال مریض کو فوری طور پر ایکس رے روم سے باہر نکال لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire at mcl hospital in odisha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply