رائے پور کے ایک لاج میں بھیانک آتشزدگی،4 ہلاک

رائے پور: چھتیس گڑھ کے دارالخلافہ رائے پور میں اتوار کی دوپہر میں ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ میں لگی آتشزدگی سے مچی تباہی ، جس میںدو سو سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر راکھ ہو گئی تھی، کا منظرابھی نظروں سے اوجھل بھی نہیں ہوا تھا کہ شہر کے رحمانیہ چوک علاقے میں پیر آدھی رات میں تین بجے تلسی نام کے ایک لاج میں آگ لگ گئی جس میں کم از کم4افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ لاج میں 11افراد مقیم تھے جن میں سے سات کو زندہ بچا لیا گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق رحمانیہ چوک علاقے میں علی الصباح کچھ دکانوں سے دھواں نکلتے دیکھ کر کسی نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں طلب کی گئیں لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جب تک پہنچتیں آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔ اس کے بعد مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔ تاہم سات گھنٹوں بعد بھی اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ ہوا کے سبب آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ میں جھلس کر اب تک چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
جائے حادثہ پر انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران بھی موجود ہیں۔ پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire at lodge in raipur 4 feared dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply