آندھر اپردیش کے حزب اختلاف کے قائد جگن موہن ریڈی کے خلاف ایف آئی آر درج

حیدرآباد:سرکاری افسرکوفرائض کی انجام دہی سے روکنے اوران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر آندھراپردیش اسمبلی میں سب سے بڑی حزب اختلاف وائی ایس آرکانگریس کے لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔پولیس نے نندی گاما کے قریب سرکاری اسپتال کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کی شکایت پر ایک معاملہ درج کرلیا۔جگن نے ڈاکٹر سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اس وقت چھیننے کی کوشش کی تھی جب وہ گزشتہ روز ہوئے بس حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے اسپتال پہونچے تھے۔
جگن نے کلکٹر احمد بابو سے بھی بحث و تکرار کی تھی اور ان پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔ جگن نے الزام لگایا تھا کہ بس کے ڈرائیور کی لاش کا پوسٹ مارٹم کئے بغیر فرضی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ یہ بس حکمراں جماعت تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کی لاپروا ئی کے باعثیہ حادثہ پیش آیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب حالت نیند میں ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کا اسٹیرنگ وہیل پر گرفت ڈھیلی پڑ گئی اور بس لہرا کر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے نہر میں گرگئی ۔ جگن نے الزام لگایا کہ حکومت دیوارکر ریڈی کی دیواکر ٹریولز کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fir against jaganmohan reddy for misbehaving with andhra official in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply