واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی پر سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر

تھیرو اننت پورم : کانگریس پارٹی کو اس وقت زبردست دھچکا پہنچا جب ایک معروف ٹھیکیدار نے بقایا رقم کی داائیگی نہ کرنے پر سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ ایف آئی آر کیرل میں میسرز ہیتھر کنسٹرکشنز منیجنگ پارٹنر نے درج کرائی ہے۔ایف آئی آر میںجن دیگر لیڈران کو نامزد کیا گیا ہے ان میں راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کے چیرمین رمیش چینن تھالا ، کیرل کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چنڈی اور کیرل پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وی ایم سدھیرن شامل ہیں۔
اپنی شکایت میں ہیتھر کنسٹرکشنز کے منیجنگ پارٹنر راجیو نے الزام لگایا ہے کہ انہیں تھیرو اننت پورم میں راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کی عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
لیکن کیرل پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ ان کے پاس اس پراجکٹ کے لیے کوئی رقم نہیں ہے۔سونیا گاندھی نے اکتوبر2005میں اس انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ کانگریس صدر نے کمپنی کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجے جانے پر کیرل پردیش کانگریس کمیٹی سے کہا کہ وہ حساب بیباق کرے۔
لیکن کمپنی نے کہا کہ اسے کوئی رقم نہیںملی جس پر اسے مجبور ہو کر ایف آئی آر درج کرانا پڑی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fir against congress president sonia gandhi over non payment of dues in kerala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply