راہل گاندھی کا4دسمبر کو کانگریس صدر منتخب کرلیا جانا متوقع

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کے اجلاس کے بعد پارٹی لیڈروں کی جانب سے ملنے والے اشاروں سے توقع ہے کہ راہل گاندھی کو ترقی دے کرکانگریس کا صدر بنائے جانے کا شدید انتظار 4دسمبر کو ختم ہو جائے گا۔یہ اہم اجلاس کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کی دہلی میں رہائش گاہ10جن پتھ پر ہوا۔
پارٹی نے اپنے تنظیمی انتخابات کے شڈول کا اعلان کر دیا جسے محض خانہ پری سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اجلاس میں موجود لیڈر کانگریس صدر کے عہدہ کے لیے راہل گاندھی کے نام کی پہلے ہی توثیق کر چکے ہیں۔47سالہ راہل گاندھی کو17سال سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والی اپنی والدہ سونیا گاندھی کی طرح بلا مقابلہ منتخب کر لیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Finally a date for rahul gandhis promotion to congress president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply