یو پی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے جانے کا عمل شروع

لکھنؤ: اترپردیش کی 17 ویں اسمبلی کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا۔ نامزدگی صبح 11 بجے سے شام تین بجے تک کی جا سکے گے۔ریاستی اسمبلی کا الیکشن سات مراحل میں ہوگا۔پہلے مرحلے کی پولنگ 11 فروری کو ہوگی۔ پہلے مرحلے کی نامزدگی 24 جنوری تک جاری رہے گی۔
25 جنوری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ 27 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کی 73 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔اس مرحلے میں کل دو کروڑ 59 لاکھ ووٹر ہیں جس میں ایک کروڑ 42 لاکھ مرد اور ایک کروڑ 17 لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔1513 ووٹر خواجہ سرا ہیں۔18 سے 19 سال کے ووٹروں کی تعداد 24 لاکھ سے زیادہ ہے۔پہلے مرحلے کے لئے 14514 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔
ریاست کے جوائنٹ الیکشن افسر پی کے پانڈے کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدوار پریزائڈنگ افسر کے کمرے سے 100 میٹر پہلے تک تین گاڑیاں لے جا سکیں گے۔قومی پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ چار دیگر لوگ پریزائڈنگ افسر کے کمرے میں جا سکیں گے۔قومی پارٹیوں کے امیدواروں کی نامزدگی کے لئے ایک تائید کرنے والا ضروری ہوگا جبکہ آزاد امیدوار اور غیر تسلیم شدہ پارٹیوں کے امیدواروں کے لئے 10 تائید کرنے والوں کا ہونا ضروری ہو گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Filing of nomination papers begins for uttar pardesh assembly poll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply