بیرون ملک کے53سرکردہ افراد یوگا ڈے پر مدعو

نئی دہلی: وزارت سیاحت کی بیرون ملک میں یوگا کو فروغ دینے کی پہل کے تحت بیرون ملک کے 53 لوگ اپنے اپنے ممالک میں یوگا کی تشہیر اور فروغ کے لئے کام کریں گے۔ وزارت کی آج یہاں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق بیرون ملک کے 53 بین الاقوامی وزیٹرس کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں یوگا کو فروغ دینے والے ٹور آپریٹر، صحافی اور سنیماٹوگرافر، یوگا گرو اور یوگا کے بارے میں معلومات رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ یہ گروپ کل لکھنؤ میں منعقد بین الاقوامی یوگا دن تقریب میں حصہ لے گا، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی موجود رہیں گے۔
اس کے بعد اس گروپ کے اراکین ملک کے مختلف یوگا اداروں اور مراکز کا دورہ کریں گے اور یوگا کے بارے میں معلومات جمع کر کے اپنے اپنے ملک میں یوگا کی تشہیر کریں گے۔ .ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت نے یوگا کو فروغ دینے کے لئے 30 سیکنڈ کا ریڈیوا سپاٹ تیار کیا ہے، جسے 14 جون سے 17 ایف ایم اسٹیشنوں پر نشر کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان کو یوگا کی زمین کے طور پر فروغ دینے کے لئے 60 سیکنڈ کا ایک ٹی وی اشتہار بھی تیار کیا گیا ہے۔
دوردرشن نیٹ ورک پر یوگا کی تشہیر کرنے والی ایک مہینہ طویل ٹی وی مہم کل سے شروع کی جائے گی۔ یوگا کو فروغ دینے والی ایک مہم 15 مئی سے 21 جون تک وزارت کے تمام سماجی (سوشل) نیٹ ورک چینلوں پر چل رہی ہے۔ وزارت بیرون ممالک میں واقع اپنے دفاتر کے ذریعے یوگا کے فروغ اور تشہیر کے لئے بین الاقوامی یوگا دن ان ممالک میں منا رہی ہے۔ ہندستان میں واقع دفتر سیاحت اور انسٹی ٹیوٹ، نیشنل ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی کونسل (این سی ایچ ایم سی ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیو آف ٹورزم اینڈ ٹراویل مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم) بھی بین الاقوامی یوگا دن منائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifty three foreigners invited for yoga day in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply