اترپردیش کے ایک گاؤں میں15سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد جلا دیاگیا

نوئیڈا: پولس کے مطابق اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ایک گاو¿ں میں ایک 15سالہ نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا شکار بنا کر اس کو آگ لگا دی۔ اسے95فیصد جھلسی حالت میں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
لرکی سے ریپ کے الزام میں گاؤں کے ہی ایک 20الہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق اس کا صرف اوپری حصہ میں صرف چہرہ اور سر ہی جلنے سے رہ گئے ورنہ پورا جسم اس قدر جھلس چکا ہے کہ اس کا علاج کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
صفدر جنگ اسپتال کی پی آر او پونم ڈھنڈا نے بتایا کہ ڈاکٹرز اسے اینٹی بائیوتک کے بھاری ڈوز دے کر اس کے خون کو انفیکشن سے بچانے کی ہر ممکن کو شش کر ہے ہیں۔ڈاکٹروں نے اس بچی کے گھر والوں کی روداد سننے کے بعد میڈیکل کے کاغذات میں جنسی زیادتی کا بھی ذکر کیا ہے لیکن اس بچی کی اس قدر بری حالت ہے کہ اس سے جنسی زیادتی کیے جانے کی جانچ نہیں کی جا سکتی۔
پولس کے مطابق یہ واردات پیر کی رات ڈھائی بجے ہوئی۔ اور اس کے والدین بچی کی چیخیں سن کر بھاگ کر چھت پر پہنچے تو وہاں انہوں نے بچی کو آگ کی لپٹ میں دیکھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifteen year old girl raped and set on fire up village in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply