آندھرا پردیش بس لاری ٹکرمیں15طلبا زخمی

کرنول:آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے نندیال ٹاون کے نواحی علاقہ میں سنتارام میڈیکل کالج کے قریب لاری کے اسکول بس کو ٹکر دینے کے سبب 15طلبہ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ پرائیویٹ اسکول بس 15طلبہ کو اسکول لے جارہی تھی۔
بس کے ڈرائیور نے سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون کو ٹکر ہونے سے بچانے کے لئے اچانک بریک لگایا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار لاری نے اسکول بس کو ٹکر ماردی جس کے اثر سے اسکول بس شاہراہ سے 15فٹ نیچے فیڈر روڈ پر گرکر الٹ گئی۔
زخمی طلبہ کو سنتارام میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔ سرکل انسپکٹر مرلی دھرریڈی اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے اور ایک معاملہ درج کرلیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifteen students injured as school bus hit lorry in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply