گوردوارے میں کھانا کھانے سے 15بیمار،ایک کی حالت نازک

شیو پور:مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پور کے جانپورہ گرودوارے میں پرساد کھانے کے بعد 15لوگ بیمار ہوگئے۔ان میں سے ایک کو نازک حالت میں گوالیار ریفر کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کل شام میاپور گاو¿ں سے بیل گاڑیوں میں بیٹھ کر لوہ پیٹو کا کنبہ گرودوارے کے سامنے سے گزر رہا تھا۔اسی وقت وہاں گرودوارے میں انہیں کھانے کے لیے بٹھا لیا گیا۔بعد میں راستے میں ان سب کی حالت خراب ہوگئی۔
ان کو نازک حالت میں ضلع اسپتال میں لالیا گیا۔اس میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی ہیں۔ایک کو نازک حالت میں گوالیار ریفر کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر میں اس معاملہ میں گوردوارہ کمیٹی کی لاپر وا ئی نظر آرہیہے جنہوں نے بچا کھچا باسی کھانا اس لوگوں کو کھلادیا۔(یو این آئی)

Title: fifteen fell ill after eating food in gurdwara | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply