انڈر 17فٹبال ٹورنامنٹ کی گونج ملک بھر میں سنائی دی جانا چاہئے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے تحت منعقد ہونے والے انڈر 17 فٹ بال ٹورنامنٹ کی گونج پورے ملک میں سنائی دی جانی چاہئے۔ مسٹر مودی نے آکاشوانی پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ نو راتری تہوار اور دیوالی کے درمیان ہمارے ملک کی نوجوان نسل کے لئے ایک بہت بڑا موقع بھی ہے۔ورلڈ کپ ہمارے یہاں منعقد ہو رہا ہے۔میرا یقین ہے کہ فٹ بال کی گونج ملک کے کونے کونے میں سنائی دی جانی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہندستان کے کسی بھی اسکول اور کالج کا میدان ایسا نہیں ہونا چاہئے جہاں ہماری نوجوان نسل فٹ بال کھیلتے نظر نہ آئے۔ پوری دنیا ہندستان کی سر زمین پر کھیلنے آرہی ہے اس لئے آئیے ہم کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل انڈر 17 ٹیم کو اپنی میزبانی میں6 اکتوبر سے ہونے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا تبھی ملک اس ورلڈ کپ کے انعقاد کو بامعنی کر پائے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ہندستان کے گروپ اے میں امریکہ، کولمبیا اور گھانا جیسی مضبوط ٹیمیں شامل ہیں۔دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہندستان اپنے تین گروپ میچ کھیلے گا لیکن ان میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کو حوصلہ افزا نہیں کہا جاسکتا ہے، جو ان نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں تشویش کا سبب بن سکتا ہے۔ان نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شائقین کی موجودگی کی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifa u 17 world cup a big opportunity for youngsters pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply