مرکز کی جانب سے ذاکر نائک کو بغیر ثبوت بدنام کر نے کی کوشش: فاطمی

دربھنگہ : سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر محمد علی اشرف فاطمی نے بنگلہ دیش دہشت گردانہ حملے کے بعد قومی سیکورٹی ایجنسی (این آئی اے) کی تفتیش کے دائرے میں آئے مسلم مبلغ ذاکر نائک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ثبوت مرکزی حکومت کے اشارے پر انہیں (ذاکر) کو بدنام کیا جا رہا ہے۔مسٹر فاطمی نے یہاں مسلم مبلغ کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کبھی اشتعال انگیز بات نہیں کی۔
مرکزی حکومت کے اشارے پر میڈیا کے توسط سے ذاکر کو بدنام کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک خاص فرقہ کے خلاف ماحول بنا کر مرکزی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ انہوں نے ذاکر نائیک کو صرف اسلام ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کا اسکالر قرار دیا۔سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ انہوں نے مسلم مبلغ کا شو ٹیلی ویڑن پر کئی بار دیکھا ہے اور ان کے پروگرام میں شرکت بھی کی ہے لیکن ان کے پیغامات میں انہیں کچھ بھی غلط نظر نہیں آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے ایک کیفے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں میں سے دو دہشت گردوں کے ذاکر نائک سے متاثر ہونے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے ممبئی میں رہنے والے اس مسلم مبلغ کی نگرانی شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fatmi criticised govt over zakir naik in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply