اترپردیش کے گونڈا شہر میں طوفانی جھکڑوں سے درخت گر پڑا،صراف باپ بیٹا ہلاک

گونڈا:  اترپردیش میں گونڈا ضلع کے پرس پور علاقے میں آندھی کے دوران درخت کا بڑا حصہ ٹوٹ کر وہاں سے اسکوٹر پر گذر رہے باپ بیٹے کے اوپر گر پڑا جس کے نیچے دب کر وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ان میں سے ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دوسرا اسپتال میںمردہ لایا ہوا قرار دے دیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل فیض آباد کے صراف امرناتھ (50) اپنے بیٹے اکھلیش (21) کے ساتھ اسکوٹر سے پرس پور مارکیٹ سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران تیز آندھی چلنے سے بیر کے پرانے درخت کا بڑا حصہ ٹوٹ کر ان کے اسکوٹر پر گر گیا جس سے اکھلیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ امرناتھ کو سنگین حالت میں فیض آباد اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Father son killed in gonda up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply