راجستھان میں 5 سالہ بیٹے کا گلا کاٹ دینے کا دلخراش واقعہ

اجمیر: (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر شہر میں گزشتہ رات ایک باپ نے پانچ سالہ معصوم بیٹے کا چاقو سے گلا کاٹ دیا اور خود کو بھی چاقوؤں کے وار سے لہولہان کرکے اسپتال پہنچ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کی تلاش کرتے ہوئے رشتہ دار اسپتال پہنچے۔ کلاک ٹاور تھانہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ آشا سنت کنور رام اسکول کے سامنے رہنے والے روی عرف فقیرہ (32) نے اپنے پانچ سالہ بیٹے مونٹی کو خون سے لت پت حالت میں جواہر لال نہرو اسپتال لے کر پہنچا۔
مونٹی کا گلا آدھے سے زیادہ کٹا ہوا تھا جبکہ روی کے گلے پر کٹ کا نشان تھا۔ باپ بیٹے کی حالت دیکھ کر اسپتال نے پولیس کو اطلاع دی اور مونٹی کی سانس کی نلی کٹنے کے سبب ڈاکٹروں نے فوراً آپریشن کیا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ روی تناؤ کا شکار ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Father slits his 5 year old sons throat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply