بہار میں اراضی تنازعہ میں باپ نے دو بیٹوں کو گولی ماردی ، ایک ہلاک،دوسرا شدید زخمی

بھاگلپور:(یو این آئی) بہار میں ضلع بھاگلپور کے سلطان گنج تھانہ علاقے میں گزشتہ رات گئے اراضی تنازعہ کی وجہ سے ایک باپ نے اپنے دو بیٹوں کو گولی مار دی جس سے ایک بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پائن گاؤں کے رہنے والے رویندر یادو کا اپنے بیٹوں مکیش یادو (38) اور چھوٹو یادو (25) کے ساتھ زمین کے معاملے میں پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا۔
باپ زمین فروخت کرنا چاہتا تھا جس کی دونوں بیٹے مخالفت کررہے تھے۔ اسی بات پر رویندر نے دونوں بیٹوں کو گولی مار دی جس سے مکیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھوٹو سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد فرار باپ کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Father kills son over land dispute in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply