مونگیر میں بدمعاشوں نے باپ بیٹے کو گولی ماری، ایک کی موت

مونگیر: بہار میں اس ضلع کے شفیع آباد تھانہ میں زمین کے تنازعہ میں کل دیر رات بندوق بردار غنڈوں نے باپ بیٹے کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر دی جس میں باپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈکرانالا کے نزدیک باندھ پر مویشی کی دیکھ بھال کرنے کی غرض سے جھونپڑی بناکر سوئے ہوئے دیون یادو (55) اور ان کے بیٹے چھوٹو کمار کو دیر رات بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ اس واقعہ میں دیون کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ان کا بیٹا بری طرح زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کرپٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجدیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مونگیر صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Father killed son injured in munger shooting in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply