باپ نے معمولی سی بات پر نو سالہ بیٹی کو زندہ جلا دیا

مین پوری:اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔جہاں ایک باپ نے اپنی نو سال کی بچی کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔بچی کو ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ یہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔جانکاری کے مطابق معاملہ تھانہ الاؤ علاقے کے رتن پورہ باراگاؤں کاہے۔
جہاں کے رہنے والے ستیندرکی بیوی اپنے مائیکے گئی ہوئی تھی وہ اپنی بیوی کو لینے کے لئے گیا لیکن وہ ہولی کے بعد لوٹنے کی واپس ہونے کی بات کہہ رہی تھی۔ اسی بات سے ناراض ہوکراپنے دو بچوں کو واپس گھرلے آیا۔ بچوں کو گھر لاکر ملزم باپ نے اپنی بچی کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگاد ی۔
بچی کی چیخ وپکار سن کرآس پاس کے لوگ دوڑے چلے آئے۔
لوگوں نے لڑکی کو ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا۔جب لڑکی کی ماں کو اس کے بارے میں جانکاری ملی تو اس نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس تھانے میں تحریر دی۔بیوی کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

Title: father burnt the daughter alive on a minor basis | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply