راجستھان میں ٹرک نے تین افراد کو کچل دیا

جے پور:راجستھان میں ضلع جھالاواڑ کے خان پور علاقے میں آج ایک بے قابو ٹرک کی زد میں آجانے سے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔
پولس کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بگھیر گھاٹی میں پیش آیا جہاں مال سے لداایک تیز رفتار سے جارہا ٹرک بے قابو ہو کر پلٹ گیا اور اسی دوران وہاں سے بائک پر گزرنے والے تین افراد اس کی زد میں آگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہنچ کر جے سی بی مشین کی مدد سے ٹرک کے نیچے دبے تینوں لوگوں کو نکلوایا۔ان تینوں کا جھالاواڑا کے ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔(یواین آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: father and son among 3 killed in rajasthan road accident in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply