تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ،باپ بیٹی ہلاک

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع کھمم کے وائرا علاقہ کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
تلاڈا منڈل کے یوراناولی علاقہ کا رہنے والا چلپتی ریڈی وائرہ علاقہ میں زیر تعلیم اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ ٹو وہیلر پر جارہا تھا کہ اس کا اسکوٹر تیز رفتار کار کی زد میں آگیا۔
اس حادثہ میں باپ اور بڑی بیٹی ہرشیتا ہلاک ہوگئی جبکہ شدید زخمی 8 سالہ دوسری لڑکی کو کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Father and daughter killed in road accident in khammam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply