بی جے پی و آر ایس ایس کا فسطائی نظریہ ہی دلتوں پر مظالم کی بنیاد:راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے پنے میں ہوئی دلت ریلی کے دوران تشدد برپا کرنے پر بی جے پی اور اس کے نظریاتی گورو آر ایس ایس کو زبردست ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندوستان کے تئیں ان دونوں کے فسطائی نظریہ سے اس برادری پر ظلم وزیادتی ڈھانے والوںکی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں مدھیہ پردیش کے اونا میں اور پھر حیدرآباد دکن کی حیدر آباد سینٹرل یونیورسٹی ک میں دلتوں پر مظالم کے بعد مہاراشٹر کے پنے ضلع کے بھیما -کورے گاؤں میں گذشتہ روز کے تشدد کا حوالہ دیا۔
بی جے پی کے ترجمان نرسمہا راؤ نے بی جے پی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے تبصرے در اصل کانگریس کے ’بھرکاؤ ماڈل‘ کی ایک مثا ل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fascist vision says rahul gandhi attacking bjp rss over pune violence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply