نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے خواجہ ؒکے مزار پر چادر چڑھائی

اجمیر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کی زیارت کی اور چادر پیش کرکے ملک بھر میں امن و سکون اور خوشحالی کی دعا کی۔
زیارت کرنے سے قبل ڈاکٹر عبداللہ نے خادم اور مقامی کانگریسی رہنما فخر معینی کی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ کشمیر میں امن و سکون کے لئے بات چیت کا ماحول تیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت اترپردیش میں الیکشن کے بعد بات چیت شروع کرے گی۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ وای میں حالات سدھرنے میں ابھی وقت لگے گا۔ ملک میں نوٹ بندی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر عبداللہ نے کہا کہ نوٹ بندی کے نتائج اب سامنے آئیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah visits ajmer sharif dargah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply