کشمیر کی صورت حال پرفاروق عبداللہ کا وزیر اعظم نریندر مودی سے تبادلہ خیال

نئی دہلی: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ریاست کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر عبداللہ نے مسٹر مودی کو ریاست کے حالات سے آگاہ کرایا اور کہا کہ وہاں کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
سابق وزیر اعلی نے جموں ڈویڑن میں بھی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فائرنگ میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہونے اور فصلوں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔این سی صدر نے وزیر اعظم سے اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ حالات قابو سے باہر نہ ہوجائیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے یہ بھی کہا کہ ریاست میں لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور یہ تشویش کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر عبداللہ نے اس سے پہلے جموں کشمیر کے گورنر این این ووہرا سے ملاقات کر کے ریاست کے حالات پر تشویش ظاہر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق این سی صدر کا صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔ واضح ر ہے کہ برہان وانی کے آٹھ جولائی کو تصادم میں مارے جانے کے بعد سے وادی میں مظاہروں اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران عام شہری اور سیکورٹی فورسیز کے جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah meets pm modi discusses kashmir situation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply