فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تعریف کی

نئی دہلی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی ) کی سربراہ محبوبہ مفتی کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے حال ہی میں دوبئی کے سربراہ اجلاس میں ایک ملک کی ترقی کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خیالات پر ان کی مدح سرائی کی۔ قومی دارالخلافہ دہلی میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبئی میں جو کچھ کہا وہ اس سے متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کسی ایک مخصوص طبقہ یا فرقہ کے بجائے سماج کے تمام طبقات کو اوپر اٹھایا جائے۔فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ2014میں بر سر اقتدار آنے والی یہ بی جے پی حکومت ملک کی ترقی میں ناکام ہو گئی ہے ۔وہ اس قابل بھی نہیں ہے کہ اپنے وعدے ہی وفا کر سکے۔

فاروق نے مزید کہا کہ مودی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ اب ہندوستان کے گاو¿ں ،گاو¿ں میں بجلی پہنچائی جاچکی ہے اور ہر گاو¿ں دمک رہا ہے۔لیکن میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ میری ریاست کا دورہ کریں۔ گاو¿ں تو دور کی بات ریاست کے بڑے شہر بھی آج تک بجلی سے محروم ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اگر مسلمانوں نے ملک سے پہلے فرقہ و جماعت کے بارے میں نہ سوچا ہوتا تو آج ان کی یہ ایسی ناگفتہ بہ حالت نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا ملک کے نہ رہنے پرجماعت بھی نہیں رہے گی۔ انہوں نے سخت الفاظ میں ان لوگوں کی مذمت کی جو پہلے مذہب کی بات کرتے ہیں اور ملک کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں محبوبہ مفتی نے بھی پاکستان میں بلوکی فارسٹ ریزرو کا نام گورو نانک دیو رکھ دیا اور ساتھ ہی ان کے نام پر ایک یونیورسٹی قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر عمران خان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت مسلمانوں کے نام پر بنے تاریخی شہروں کے نام بدلنے اور اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو اولیںترجیح دے رہی ہے وہیں دوسری جانب یہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا کہ پاکستان نے بلوکی فارسٹ ریزرو کا نام گورو نانک دیو رکھنے اور ان کے نام پر ایک یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah lauds imran khan slams bjp government for not developing india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment