بہار کے ساران ضلع میں فائرنگ، ایک کسان ہلاک

چھپرہ:ر میں سارن ضلع کے دریاپور تھانہ حلقہ میں جرائم پیشہ افراد نے منگل کورات دیر گئے ایک کسان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مٹیان گاؤں کے رہائشی معراج عالم (36) کی دیر رات مجرموں نے گھر میں گھس کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
معراج تنہا رہتے تھے۔قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔
پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ تین روز پہلے بھی اسی ضلع کے ریویل گنج تھانہ کے تحت سیمائی بھوج پور میں فائرنگ میں خواص پور گورا گاؤں کا راکیش یادو نام کا ایک کاشتکار ہلاک اور اس کا بھتیجہ امیش پرساد یادو زخمی ہوگیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farmer shot dead in saran in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply