کیش ختم ہونے کا اعلان سنتے ہی بینک کی قطار میں لگے کسان کی صدمہ سے موت

جون پور: اترپردیش میں جون پور کے میر گنج علاقہ میں دن بھر لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بینک سے پیسہ نہ ملنے پر کسان کی صدمہ سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بامی گاؤں میں رہنے والے موہن اپادھیائے میر گنج علاقہ کے بندھواں بازار میں واقع یونین بینک سے پیسہ نکالنے کے لئے کل صبح ہی قطار میں جاکر کھڑے ہوگئے تھے۔
لیکن شام کو جب ان کا نمبر آیا تو بینک عملہ نے کہا کہ پیسہ ختم ہوگیا ہے۔ یہ سن کر موہن لال بیہوش ہوکر گر پڑے۔ اس واقعہ کی اطلاع ان کے گھر والوں کو دی گئی۔
کسان کو مچھلی شہر طبی مرکز پر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ گھر والوں کے مطابق مرنے والے کو پیسہ کی سخت ضرورت تھی اور اس کے لئے وہ علی الصباح ہی قطار میں کھڑے ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farmer died for not gettin money from bank in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply