تلنگانہ میںایک ہی کنبہ کے 6افراد نے خود کشی کر لی

حیدرآباد:تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک ہی خاندان کے 6افراد نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کھمم ضلع کے کوسی منچی منڈل میں پیش آیا جہاں کل رات دیرگئے پالیرو کی نہر میں کود کر ان افراد نے خودکشی کرلی۔ اس خاندان کا تعلق جیلہ چیرو گاوں سے ہے۔ پولیس نے مقامی افراد کے تعاون سے 4لاشوں کو نکال لیا ہے اور بقیہ دو لاشوں کی تلاش کا کام ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے کیا جارہا ہے۔
مرنے والوں کی شناخت 50سالہ پنٹا صاحب ، ان کی بیوی45سالہ محبوب بی، ان کے بیٹے 32سالہ سلیم،بہو28سالہ رضیہ ، ان کے بچوں8سالہ شاہین بیگم اور 4سالہ نسرین کے طورپر کی گئی ہے۔ خودکشی سے خوفزدہ ہوکر اس خاندان کاایک رکن شیخ لعل لمحہ آخر میں رک گیا۔ اس نے دیہات پہنچ کر مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے شیخ لعل سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے تاہم پولیس کمشنر اقبال نے کہا ہے کہ خاندانی مسائل اس انتہائی اقدام کی اصل وجہ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو سوسائیڈ نوٹ ملا ہے۔اس کو جانچ کے لئے لیب بھیج دیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد دیہات میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Family of six jump into paleru dam in khammam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply