راجکوٹ میں کنبہ کی اجتماعی خود کشی کی کوشش میںتین ہلاک ایک کی حالت نازک

احمد آباد: گجرات میں راجکوٹ شہر کے یونیورسٹی علاقے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے اجتماعی خود کشی کر لی ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پشکر دھام سڑک پرکرشنا سوسائٹی میں پرفل بھائی (38)، ان کی بیوی رسیلابین (36)، ان کی بیٹی شیوانی (13) اور ان کے بیٹے دھرو (8) نے مبینہ طور پر مالی تنگی سے پریشان ہو کر اپنے گھر میں کل دیر رات زہریلی چیز پی لی۔
پرفل بھائی، اس کی بیوی اور ان کی بیٹی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ان کے بیٹے دھرو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Family of 4 tried to commit suicide in rajkot three dead 1 critical in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply