مسلم نوجوانوں کودہشت گردی کے الزام میں پھنسانا اورجیل میں ڈال دیناباعث تشویش: مرکزی وزیر قانون

علی گڑھ: مرکزی وزیر قانون و انصا ف سدانند گوڑا نے مسلمانوں کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر کافی تشویش ہے کہ ملک گیر پیمانے پرمسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹ الزامات میں پھنسایاجارہا ہے اور پھر انہیں شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر رہا کیا جاتا ہے۔
زیادہ اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے معاملات سے نمٹنے کے لیے قانونی اصلاحات زیر غور ہیں۔گوڑا نے یہ بات نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر’وکاس پروو‘ نام سے منائی جانے والی تقریب کے موقع پر کہا کہ مسلمان نوجوانوں کی دہشت گردی کے الزام میں گرفتاریاں باعث تشویش ہیں اور حکومت اس بابت قانون میں کچھ ترمیمات کرنے پر غور کر رہی ہے۔
لا کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے ایک جج کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا پینل کچھ قانونی ماہرین کی مدد سے ضابطہ فوجداری، ضمانت اور مقدمہ میں سقم پائے جانے کی روشنی میں اصلاحات لانے کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: False terror charges against muslims cause for concern gowda in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply