اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر تابکاری مواد کے رساؤ سے سراسیمگی

نئی دہلی:دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں اتوار کے روز تابکاری مواد رسنے کی خبر سے سراسیمگی پھیل گئی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کی اطلاعات کے مطابق یہ رساؤکارگو ٹرمنل میں رکھے طبی سامان میں ہوا۔ یہ چیزیں ایئر فرانس کی پرواز نمبر اے ایف 226 سے ہفتہ کی ات ساڑھے دس بجے یہاں آئی تھیں۔ اس میں کینسر کے علاج سے متعلق اشیا کے سولہ پیکٹ رکھے ہوئے تھے۔یہ سامان دھتی بایوٹیک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے آرڈر پر سی آئی ایس بی آئی او انٹرنیشنل کمپنی نے بھیجا ہے۔
یہ کھیپ پوسا روڈ پر واقع بی ایل کپور اسپتال بھیجی جانے والی تھی۔ دہلی فائر بریگیڈ کے چیف افسر اتل گرگ کے مطابق انہیں دن میں تقریبا پونے گیارہ بجے ہوائی اڈے سے فون آیا کہ کارگو ٹرمینل میں رکھے طبی سامان سے رساؤ ہو رہا ہے۔ فائر بریگیڈ گاڑیاں فوراَ وہاں روانہ کی گئیں۔ اس درمیان جوہری توانائی ریگولیٹری بورڈ اور قومی آفت راحت فورس نے بھی اپنی ٹیم موقع پر بھیج دیں جس نے تحقیقات کے بعدتقریبا دو بجے بتایا کہ اس رساؤ سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہ قابل قبول حد کے اندر رہاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: False radiation alarm triggers panic at delhis igi airpor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply